ہندوستان بھر میں 400 کروڑ روپے جعلی کرنسی گردش کر رہی ہے:این آئی اے

نئی دہلی: ملک میں تقریباً 400 کروڑ روپے کے نقلی نوٹ استعمال ہو رہے ہیں اور حکومت کی کوششوں کے باوجود گزشتہ چار برسوں میں اس میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔
قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کے تحت انڈین اسٹیٹس ٹیکل انسٹی ٹیوٹ، کولکاتا کی جانب سے کئے گئے ایک مطالعے کے مطابق ملک میں استعمال کئے جانے والے موجود جعلی نوٹوں کی کل قیمت تقریباً 400 کروڑ روپے ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار برسوں میں اس اعداد و شمار میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
پولیس اور دیگر ایجنسیاں جعلی نوٹوں کا دھندہ کرنے والوں کو وقتاً فوقتاً پکڑتی رہی ہیں اور ان سے کثیر تعداد میں جعلی نوٹ برآمد کرتی رہی ہیں، اس کے باوجود اس پر لگام نہیں لگ پانا حکومت کے لئے تشویش کی بات ہے۔ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق، گزشتہ تین برسوں سے سب سے زیادہ پانچ سو روپے کے نقلی نوٹ برآمد کئے گئے ہیں۔
سال 2015 میں پانچ سو روپے کے299524 نوٹ برآمد یا ضبط کئے گئے۔ سو روپے کے 217189 اور ایک ہزار روپے کے178022 نقلی نوٹ برآمد کئے گئے۔50 روپے کے702 7نقل نوٹ برآمد کئے گئے جبکہ دیگر قیمت کے3134 نقلی نوٹ ضبط کئے گئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fake notes worth rs 400 crores in circulation in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply