گجرات میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی جعلی کرنسی پکڑی گئی

احمد آباد:گجرات کے امریلی تعلقہ علاقہ میں کل رات گئے ایل سی بی کی ٹیم نے ایک کروڑ روپئے سے زیادہ کی قیمت کے دو ہزار اور پانچ سو روپئے کے جعلی نوٹ برآمد کئے۔ اس سلسلے میں دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے آج بتایا خفیہ اطلاع کی بنیاد پر امریلی لاٹھی روڈ پر لالاواؤ ہنومان مندر کے نزدیک ایک دوپہیا گاڑی کی تلاشی کے دوران ایک تھیلے سے 2000 روپئے کے 4552 نقلی نوٹ اور 500 روپئے کے 3982 نقلی نوٹ برآمد کئے گئے۔
اس معاملے میں دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے نام بھاونگر کے رہائشی گاڑی ڈرائیور سچن گلاب بھائی پرمار اور امریلی پریش جگدیش بھائی سولنکی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fake currency worth over rs 1 crore seized in gujarat in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply