سماج وادی امیدوار کی گاڑی پر حملہ ، 10 بھاجپا ورکرز گرفتار

فیض آباد: اترپردیش میں فیض آباد ضلع کی ملکہ پور سیٹ سے سماج وادی پارٹی (ایس پی) امیدوار اور ریاست کے ہوم گارڈ وزیر اودھیش پرساد کی گاڑی پر حملہ کرکے چار کارکنوں کے ساتھ مار پیٹ کے الزام میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 10 کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ انت دیو نے ’یو این آئی‘ کو بتایا کہ گرفتار لوگوں میں بی جے پی امیدوار بابا گورکھ ناتھ کا بھائی شبھم بھی شامل ہے۔
مسٹر انت دیو نے بتایا کہ ایس پی امیدوار مسٹر پرساد کی طرف دی گئی تحریر میں الزام لگایا گیا ہے کہ کل دیر رات ان کی گاڑی سے پارٹی کارکن انتخابات کے کام سے نکلے تھے۔ ان کی گاڑی کو ملکہ پور مارکیٹ میں روک لیا گیا اور کارکنوں کو بری طرح زخمی کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کرکے ضابطہ کی کارروائی کی جا رہی ہے۔

Title: faizabad sp candidate attacked bjp workers arrested | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply