بینک اکاؤنٹ اور موبائل نمبر کےبعداب فیس بک اکاؤنٹ کو بھی آدھار سے لنک کرنا پڑ سکتا ہے!

نئی دہلی: بینک اکاؤنٹ اور موبائل نمبر کے ساتھ ساتھ اب آپ کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ کو بھی آدھار کارڈ سے لنک کرنا پڑ سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹ پر لگام لگانے کے مقصد سے فیس بک نے ہندوستان میں اپنے نئے صارفین کو اس بارے میں میسیج دینا شروع کر دیا ہے۔
فیس بک نئے یوزرس کو اکاؤنٹ بناتے وقت اپنا نام آدھار کارڈ کے مطابق ہی لکھنے کے لئے کہہ رہا ہے۔خبروں کے مطابق مطابق کچھ نئے صارفین کو اکاؤنٹ بناتے وقت فیس بک کی طرف سے پیغام ملتا ہے ’ آدھارکارڈ میں آپ کا جو نام ہے ،اسی نام سے اکاؤنٹ بنائیں‘۔
اس سے آپ کے دوست آپ کو آسانی سے پہچان سکیں گے۔حالانکہ فیس بک کا یہ پیغام ہر کسی کو نہیں آ رہا ہے ۔ سب سے پہلے یہ میسیج ریڈیٹ صارفین کو آیا ۔
یہ پیغام فیس بک موبائل سائٹ پر آ رہا ہے، حالانکہ فیس بک یہ صاف کر دیا ہے کہ ابھی فیس بک اکاؤنٹ کے لئے آدھارکارڈ کو لازمی نہیں کیا گیا ہے۔ لیکن فیس بک چاہتا ہے کہ صارفین اکاؤنٹ میں اپنے حقیقی نام کا استعمال کریں۔ میسیج پرومپٹ کرنا صارفین کو اس سمت میںموٹیویٹ کرنا ہے۔

Title: facebook confirms aadhaar prompt test for new users says it isnt mandatory | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply