راہل گاندھی 13جنوری کو پارٹی لیڈروں کے ساتھ کرناٹک اسمبلی انتخابات کی حکمت عملی بنائیں گے

نئی دہلی: کانگریس صدر راہل گاندھی اسمبلی انتخابات سے عمل سے گذرنے والی ریاست کرناٹک میں انتخابی حکمت عملی وضع کر نے کے لیے13جنوری کو دہلی میں کرناٹک کانگریس کے رہنماؤں سے ملاقات کریںگے۔
ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں کرناٹک میں منعقد کیے جانے والے پروگراموں پر ہمہ پہلو تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ راہل گاندھی اس اہم ملاقات میں زمینی صورت حال کا بھی دیگر سینیئر لیڈروں کے ساتھ جائزہ لیںگے۔
پردیش کانگریس کمیٹی سے کہا گیا ہے کہ و ہ ایک مکمل منصوبہ تیار کرے۔کانگریس کی کرناٹک شاخ پہلے ہی راہل گاندھی سے درخواست کر چکی ہے کہ وہ جنوبی ہند کی اس ریاست میں انتخابی مہم کا بگل بجائیں۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری برائے امور کرناٹک کےسی وینو گوپال نے کہا کہ وہ پہلے ہی راہل گاندھی سے درخواست کر چکے ہیں کہ کرناٹک میں انتخابی مہم چلائیں۔اور انہوں نے بھی ہماری درخواست قبول کر لی ہے۔بہت ممکن ہے کہ وہ20جنوری سے انتخابی مہم چھیڑدیںگے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eye on karnataka rahul gandhi to chalk out election strategy with top leaders on january 13 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply