جھارکھنڈ میں امن جلسہ پر انتہاپسندوں کا حملہ، تین ہلاک چار زخمی

رانچی:جھارکھنڈ کے انتہا پسندی سے متاثرضلع کھونٹی کے اڑیا تھانہ علاقے کے رائیٹونانگ گاؤں میں اس وقت تین گاؤں والے ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے جب ماؤ نواز ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی کے منحرف گروپ پیپلز لبریشن فرنٹ آف انڈیا (پی ایل ایف آئی)کے انتہا پسندوں نے ایک گرام سبھا پر اچانک اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
ریاستی پولیس ہیڈ کوارٹر کے ذرائع نے بتایا کہ دیہی رایٹونانگ گاؤں میں کل گرام سبھا کر رہے تھے، تبھی ہتھیاروں سے لیس پیپلز لبریشن فرنٹ آف انڈیا کے تقریباً 20۔25 کارکنوں نے 40راؤنڈ گولیاں چلا کریہ امن کانفرنس درہم برہم کر دی ۔فائرنگ شروع ہوتے ہی امن جلسہ میں شامل لوگوں نے گولیوں سے بچنے کے لیے پیڑوں اور جھاڑیوں کو اوٹ بنایا لیکن پھر بھی سات افراد فائرنگ کی زد میں آگئے جن میں تین نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Extremists fire on peace meeting in jharkhand three civilians killed four injured in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply