دوحہ سے ہندوستانیوں کو لانے کے لیے اضافی پروازوں کا بندوبست کیا گیا

نئی دہلی: شہری ہوابازی کے وزیر اشوک گج پتی کے مطابق وزارت خارجہ کی استدعا پر قطر کے دارالحکومت دوحہ سے وطن واپس آنے کے خواہش مند ان ہندوستانیوں کے لئے جنہیں ٹکٹ نہیں مل پارہے ہیں22جون سے 8جولائی تک اضافی پروازوں کا نظم کیا گیا ہے ۔ مسٹر گج پتی نے ٹوئٹ کیا کہ ہم دوحہ سے ترواننت پورم، کوچین او رممبئی کے لئے ان ہندوستانیوں کے لئے، جنہیں ٹکٹ نہیں مل پارہا ہے، اضافی پروازیں شروع کریں گے۔ دوحہ سے ہمارے شہریوں کو وقت پر لانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔میں اور سشما سوراج جی مسلسل رابطہ میں ہیں۔
جیٹ ایر ویز 22اور 23جون کو ممبئی۔ دوحہ۔ ممبئی روٹ پر اضافی پروازیں کرے گی۔ا س کے لئے 168سیٹوں والے طیارے کا استعمال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سرکاری کمپنی ایر انڈیا کی معاون ایر انڈیا ایکسپریس ترواننت پورم۔ دوحہ۔ کوچین۔ ترواننت پورم روٹ پر 25جون سے 8جولائی تک اضافی پروازیں کرے گی۔ اس کے لئے وہ 186 سیٹوں والے بوئنگ 737طیارہ کا استعمال کرے گی۔ محترمہ سوراج نے 19جون کو اس سلسلے میں مسٹر راجو سے بات کرکے اضافی پروازوں کا نظم کرنے کی درخواست کی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Extra flights arranged to bring indians from qatar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply