چھتیس گڑھ ایکسپریس کو حادثہ

بلاسپور:جنوب مشرقی وسطی ریلوے کے رائے پور ر یلوے زون میں گشتہ شام بلاسپور سے امرتسر جا رہی چھتیس گڑھ ایکسپریس کا انجن اور ایس ایل آر بوگی کمہاری اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی ۔
ریلوے کے ذرائع کے مطابق سامنے کی بوگی میں بیٹھے کچھ مسافروں کو جھٹکا لگنے سے معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ ریلوے نے فوری انتظام کرتے ہوئے رائے پور میں ہیلپ لائن نمبر2252236 – 0771شروع کیا ہے۔ مسافروں کے مطابق بلاسپور سے امرتسر جانے والی چھتیس گڑھ ایکسپریس رائے پور سے روانہ ہونے کے بعد تقریبا 4.50 بجے شام کو کمہاری اسٹیشن کے قریب اچانک ہی جھٹکا کھا کر رک گئی۔
ڈرائیور نے بریک مار کر ٹرین کو فوری طور پر روک لیا اور بڑا حادثہ ہوتے ہوتے ٹل گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریلوے نے فوراً بچاؤ عملہ جائے وقوعہ روانہ کر دیا۔ ایمبولینس اور میڈیکل کی ٹیم نے معمولی چوٹ لگے کچھ مسافروں کا ابتدائی علاج کیا۔
جنوب مشرقی وسطی ریلوے کے چیف پی آر او کے مطابق حادثہ کا سبب معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اس حادثے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Express train derails in chhatisgarh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply