مدھیہ پردیش میں جنسی کاروبار کا دھندہ بے نقاب

رائے پور: جنسی کاروبار کا ایک بڑا دھندہ بے نقاب ہوا جو یہاں کی خوشحال اونتی وہار کالونی میں ایک بیوٹی پارلر کی آڑ میں چلایا جارہا تھا۔ اس کارروائی میں پانچ لڑکیاں اور ان کا ایجنٹ گرفتار کیاگیا ہے۔
یہ اطلاع پولیس نے دی۔ قانون نافذ کرنے والے حکام نے کل پوری تیاری کے ساتھ روپل پارلر پر چھاپہ مارا۔ چھاپے سے پہلے ایک فرضی گاہک بھیج کر سودا طے کیاگیاتھا۔
پولیس کے مطابق جائے واقعہ سے مانع حمل گولیاں اور کنڈوم کے علاوہ شراب کی بوتلیں اور دیگر قابل اعتراض چیزیں ضبط کی گئی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Exposed sex trade in madhya pradesh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply