بہار کے گیا شہرمیں بھاری مقدار میں اسلحہ بارود اور گانجہ پکڑا گیا

گیا: بہار میں دہشت گردی سے متاثر ہ ضلع گیا کے باراچٹی تھانہ علاقے سے پولیس نے آج بڑی مقدار میں گانجہ، دھماکے خیز مادہ اور اسلحہ برآمد کیا۔ پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے کوبرا بٹالیئن اور مقامی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تیتریا گاؤں میں واقع کمیونٹی ہال کے نزدیک زیر تعمیر ایک بیت الخلا میں چھپاکر رکھی گئی ایک دو نالی بندوق ، ایک رائفل ، 15 ڈیٹونیٹر ، تین خالی کین اور تقریباً 40 کلوگرام گانجہ برآمد کیا۔
اس سلسلے میں کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ ذرائع نے شبہہ ظاہر کیا ہے کہ ماؤ باغیوںنے کسی بڑی واردات کو انجام دینے کے مقصد سے یہ دھماکہ خیز مادہ چھپارکھا تھا۔ پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لیکر اس سے پوچھ تاچھ شروع کردی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Explosives recovered in gaya in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment