یوگی ادتیہ ناتھ نے یو پی اسمبلی میں دھماکہ خیز مواد پائے جانے کودہشت گردانہ سازش قرار دیا

لکھنؤ: اترپردیش اسمبلی میں تباہ کن دھماکہ خیز مواد پائے جانے کو دہشت گرداناہ سازش قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے ملک کے اعلیٰ ترین سراغرساں ادارے این آئی اے سے اس کی تحقیقات کرانے کو کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سازش کے پس پشت کس کا دماغ کارفرما ہے اس کا پردہ فاش ہونا چاہیے کہ یہ دھماکہ خیز مواد اسمبلی میں کیسے پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ دھامکہ خیز مادے کا اسمبلی میں پایا جانا باعث تشویش ہے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر شرارت پر اتر آئے ہیں انہیں سبق سکھانا ضروری ہے ۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز اسمبلی اس وقت ایک بڑی تباہی سے بچ گئی جب اسمبلی کے اندر برآمد ہونے والے دھماکا خیز مواد کو فوری طور پر ناکارہ بنا دیا گیا۔جس کے بعد وزیر اعلیٰ نے سیکیورٹی انتظامات میں سنگین کوتاہی پر سینئر افسران کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ فارنسک رپورٹ کے مطابق برآمد ہونے والے دھماکا خیز مواد کو پ پی ای ٹی اینکے نام سے جانا جاتا ہے جو ایک بڑے پیمانے پر تباہی مچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Explosive recovered from up assembly yogi adityanath claims terror conspiracy in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply