دہلی کے بھیڑ بھاڑ والے نیا بازار میں دھماکہ ایک ہلاک 5زخمی

نئی دہلی: پرانی دہلی کے نیا بازار علاقہ میں ایک زبردست دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ دھماکہ جس مقام پر ہوا وہ پل مٹھائی اور ناولٹی کے درمیان واقع ایک مسجد کے قریب ہوا۔
ابتدائی تحقیقات سے معولم ہوا ہے کہ ایک شخص جو اس دھماکہ میں مارا گیا بنگال سے گذشتہ شب ہی دہلی آیا تھا اور دھماکہ خیز مواد سے بھرا ایک تھیلہ لے کر جا رہا تھا اور وہ سگریٹ بھی پی رہا تھا کہ اچانک اس کے تھیلے میں زبردست دھماکہ ہو گیا۔
جس میں وہ خود بھی ہلاک ہوا اور آس پاس سے گذر رہے پانچ راہگیر بھی زخمی ہو گئے۔ دھماکہ ہوتے ہی بازار میں افراتفری مچ گئی اور جس کا جدھر منھ اٹھا بھاگ کھڑا ہوا۔وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ، جو فی الحال بحرین کے دورے پر ہیں،دہلی کے پولس کمشنر سے صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
اور ان سے مکمل رپورٹ دینے ملزموں کو گرفتار کرنے اور شہر میں امن قائم رکھنے کے لیے تمام اقدامات کرنے کو کہا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Explosion in naya bazar area of old delhi kills one in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply