منی پور میں فوجی جوان دھماکے میں زخمی

امپھال:منی پور کے ضلع بشین پور کے ناچؤ میں ایک بم دھماکے میں فوج کا ایک جوان زخمی ہو گیا۔ پولس نے بتایا کہ 2 جے کے انفینٹری کا ایک جوان کل شام ناچؤمیں تعینات تھا۔ اسی دوران سڑک پر بم دھماکہ ہوا، جس سے وہ زخمی ہو گیا۔
اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انہوں نے کہاکہ ابھی تک اس دھماکے کی نہ تو کسی نے ذمہ داری لی ہے اور نہ ہی سراغ لگایا جا سکا کہ یہ واردات کس نے انجام دی۔پولس کو شبہ ہے کہ مشتبہ جنگجو سلامتی دستہ پر بم سے حملہ کر کے تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولس نے مہم چھیڑ دی ہے۔

Title: explosion in manipur army jawan injured | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply