اونچا ہار میں این ٹی پی سی میں دھماکہ15ہلاک 100سے زائد زخمی

نئی دہلی: اترپردیش کے رائے بریلی ضلع کے اونچا ہار میں نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن (این ٹی پی سی) کے بوائلر ٹیوب دھماکے میں کم از کم 15افراد ہلاک اور 100سے زائد دیگر زخمی ہو گئے۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے مبطابق یہ دھماکہ راکھ کے پائپ میں دباؤ برھ جانے کے باعث ہوا ہے۔اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے پرنسپل داخلہ سکریٹری کو ہدایت کی ہے کہ وہ جائے حادثہ پر ریسکیو اور ریلیف کے لیے تمام اقدامات یقینی بنائیں۔زخموں کو ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔دھماکہ کے وقت 150سے زائد ملازمین پلانٹ کے اندر تھے۔

Title: explosion at ntpc unchahar plant in raebareli in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply