جھارکھنڈ میں پٹاخہ فیکٹر ی دھماکہ میں9ہلاک

رانچی: (یو این آئیٰ) جھارکھنڈ میں کمار ڈوبی گاؤں میں غیر قانونی طریقہ سے چلائی جارہی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 9 ہوگئی ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ پربھاس کمار نے یہاں بتایا کہ اس حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر نو (9) ہوگئی ہے جبکہ ایک دیگر زخمی ہے۔ یہ دھماکہ درگا ستارا کے گھر پر ہوا تھا۔ دھماکے کے دوران گیس سلینڈر بھی پھٹے تھے۔
جائے حادثہ پر بچاؤ اور راحت کا کام چل رہا ہے۔ وزیراعلیٰ رگھور داس نے حادثہ پر افسوس ظاہر کیا ہے اور مرنے والوں کے گھروالوں کو دو ۔دو لاکھ روپے کی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیئے جانے کی بھی اعلان کیا ہے۔ اس سلسلہ میں اعلیٰ سطحی کارروائی کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Explosion at firecracker factory kills 98 in jharkhand in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply