ماہرین کی کمیٹی نے مردم شماری کے اعداد و شمار کی رپورٹ حکومت کو سونپی

نئی دہلی: سماجی، اقتصادی اور ذات پر مبنی مردم شماری کے بارے میں ماہرین کی کمیٹی نے آج اپنی رپورٹ حکومت کو سونپ دی ہے۔ اس کے علاوہ کمیٹی نے بجٹ اور سرکاری منصوبوں کی تیاری میں ان اعداد و شمار کو شامل کئے جانے کی صلاح بھی دی ہے تاکہ انھیں بہتر طریقے سے نافذکیا جا سکے۔ سابق خزانہ سکریٹری سمت بوس کی سربراہی میں قائم اس کمیٹی نے آج صبح دیہی ترقی کے مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر کو اپنی رپورٹ سونپی۔
پانچ رکنی کمیٹی نے مسٹر تومر کے ساتھ بات چیت میں پردھان منتری آواس یوجنا، دین دیال انتودےیوجنا اور قومی آجیوکا مشن جیسے پروگراموں میں اس مردم شماری کے اعداد و شمار کو شامل کرکے مستحقین کی شناخت کرنے کی صلاح دی ہے۔ اس کے علاوہ کمیٹی نے ان پروگراموں کے بہتر نفاذ کے لئے ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ دیہی ترقی کی وزارت نے اس کمیٹی کی تجاویز، مشوروں اور ہدایات کو اپنانے پر اپنی رضامندی کا اظہار کیا ہے۔
کمیٹی نے حکومت سے یہ بھی کہا ہے کہ وقتاً فوقتاً اس مردم شماری کے اعداد و شمار کو اپ ڈیٹ کیا جائے تاکہ اصل مستحقین کی شناخت ہو سکے اور ان کے مطابق منصوبہ بنے اور اس طرح سے حکومت کے وسائل کو بچایا جا سکے۔ کمیٹی میں دیہی ترقی کی وزارت کے سکریٹری امرجیت سنہا، اندرا گاندھی ترقیاتی انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مہندر دیو، عالمی بینک کی ماہر اقتصادیات ڈاکٹر رنکو مورگئی اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ہمانشو اور منورنجن کمار شامل ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Expert committee in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply