مایاوتی کا طوائف سے موازنہ کرنے والے بی جے پی کے معطل لیڈر دیا شنکر گرفتار

پٹنہ:بکسر کے پولس سپرنٹنڈنٹ اوپیندر کمار شرما کے مطابق ترپردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے معطل لیڈر دیا شنکر سنگھ کو یو پی اور بہار پولس نے ایک مشترکہ آپریشن کے تحت آج بہار کے بکسر سے گرفتار کرلیا۔
انہوں نے یو این آئی کو بتایا کہ انکی گرفتاری اترپردیش اور بہار پولس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کی مشترکہ کارروائی میں پٹنہ کے چینی مل محلہ سے عمل میں آئی۔ انہوں نے بتایا کہ یو پی پولس گزشتہ چار دنوں سے بکسر میں پولس ٹیم کے رابطے میں تھی۔
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سپریمو مایاوتی کے خلاف اہانت آمیز تبصرہ کرنے پر اپنے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے بعد وہ روپوش ہوگئے تھے اور وہ تب سے اکثرضلع بکسر آیا کرتے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Expelled bjp leader dayashankar singh arrested from bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply