دھمتری کے سابق فوجی پاکستان سے سے لڑنے کےلئے تیار

دھمتری:چھتیس گڑھ کے ضلع دھمتری کے سابق فوجیوں کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان سے لڑائی لڑنے کےلئے تیار ہیں۔ چھتیس گڑھ سابق فوجی کونسل کے دھمتری ضلعی صدر کےپی ساہو کے ساتھ وفد کل یہاں کلکٹر سے ملا۔اس وفد میں روی وشواس اور ناراین راو شندے جیسے بزرگ سابق فوجی بھی تھے۔سابق فوجیوں نے کہا کہ اڑی میں فوج کے 18جوانوں کی شہادت سے ہمارا خون کھول رہا ہے۔
ہماراضمیر ہمیں لعنت ملامت کررہا ہے اور لڑائی میں جانے کےلئے ہم پرجوش ہیں۔ پاکستان کے ساتھ لڑائی کا اعلان ہوتا ہے تو ہم سرحد پر جانے کےلئے تیار ہیں۔آج بھی ہماری وردی اور بیگ تیار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دھمتری ضلع میں رہنے والے سابق فوجی 1962،1965،1971اور کارگل کی لڑائی میں حصہ لے چکے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ex serviceman ready to fight with pakistan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply