ہریانہ میں ایک سابق فوجی نے دو گھنٹے میں چھ افراد کو قتل کر دیا

چنڈی گڑھ: ہریانہ میں رونگٹے کھڑے کردینے والی ایک ہولناک واردات میں دماغی طور پر معذور ایک شخص نے ریاست کے پلول شہر میں لوہے کی راڈ سے چھ افراد کو ہلاک کر دیا۔
موصول اطلاع کے مطابق یہ واردات 2جنوری کی شب دو بجے سے چار بجے کے درمیان ہوئی۔دو گھنٹے تک یہ نیم پاگل شخص جس علاقہ میں دندناتا پھر رہا تھا وہ علاقہ ایک تھانہ کی100میٹر کی حدود کے اندر ہے۔ سی سی ٹی وی کیمرے کی ریکارڈنگ کی روشنی میں اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا اس کی شناخت نریش کے طور پر کی گئی ہے۔
45سالہ نریش نے ،جو ایک سابق فوجی ہے ، اس نے سب سے پہلے پلول کے ایک اسپتال کی دوسری منزل پر ایک عورت کو ،جو کہ ایک مریض کی تیمارر دار تھی، لوہے کی راڈ مار کر ہلاک کیا ۔
اس کے بعد نریش نے مزید پانچ افراد کو اسی راڈ سے مارڈالا۔واردات کے تین گھنٹے بعد پولس نے اسے پلول کے آدرش نگر علاقہ سے گرفتار کر لیا۔نریش فرید آباد کا رہائشی ہے اور فی الحال ہریانہ کے محکمہ زراعت میں سب ڈویژنل افسر کے طور پر بھوانی ضلع میں تعینات تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ex serviceman murders 6 people in 2 hours with iron rod in haryanas palwal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply