کیرل کے وزیراعلیٰ کا سرقلم کرنے پر انعام کا اعلان کرنے والا آرایس ایس کا سابق کارکن جیل بھیج دیاگیا

اجین: مدھیہ پردیش کے اجین میں آر ایس ایس کے سابق میٹروپولیٹن چیف کندن چندراوت کو اپنے متنازعہ بیان کی وجہ سے عدالت کے حکم کے بعد آج جیل بھیج دیا گیا۔
کندن چندراوت نے چند روز پہلے ایک دھرنا مظاہرہ کے دوران کیرالہ میں آر ایس ایس کے کارکنوں کے قتل کے معاملے میں وہاں کے وزیر اعلیٰ کا سر قلم کرنے والے کو ایک کروڑ روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔ مادھو نگر پولس ذرائع نے بتایا کہ کندن چندراوت کو کل گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا تھا، جہاں سے ملزم کو جیل بھیجنے کا حکم دیا گیا تھا۔
کل رات ہونے کی وجہ سے کندن چندراوت کو مادھو نگر تھانے میں ہی رکھا گیااور صبح ہوتے ہی اسے جیل بھیج دیا گیا ۔ اگرچہ اس معاملے میں تنازعہ بڑھنے کے بعد کندن چندراوت نے اپنا بیان واپس لے لیا تھا۔ ساتھ ہی آر ایس ایس نے کندن چندراوت کو عہدے سے بھی ہٹا دیا تھا۔ مگر اس وقتتک مادھو نگر پولس نے اس بیان پر کیس درج کرکے عدالت میں چارج شیٹ داخل کر دی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ex rss worker sent to jail in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply