آر جے ڈی کے سابق ایم ایل سی کے مکان و دفاتر پر انکم ٹیکس کے چھاپے

پٹنہ: محکمہ انکم ٹیکس نے بہار عوامی کوآپریٹو بینک کے صدر اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سابق ایم ایل سی انور احمد کے صوبائی دارالخلافہ پٹنہ میں پانچ ٹھکانوں پر ایک ساتھ چھاپے مارے۔ انکم ٹیکس محکمہ کے ڈائریکٹر (تحقیقات) اے کے سنہا نے یہاں بتایا کہ محکمہ کی الگ الگ ٹیم مسٹر احمد کے پٹنہ واقع بہت سے ٹھکانوں پر ایک ساتھ چھاپے مارے۔
مسٹر احمد کے جن ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے ان میں سبزی باغ میں واقع رہائش گاہ اور لاج کے ساتھ ہی پھلواری شریف میں ان کے اسکول اور کچھ دیگر ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔ مسٹر سنہا نے بتایا کہ چھاپہ ماری کے دوران مسٹر احمد کے خاندان کے رکن موجود تھے۔ چھاپہ ماری اب بھی جاری ہے۔تاہم انہوں نے فوری طور تفصیل سے کچھ بھی بتانے سے انکار کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ex rjd mlc anwar ahmeds premises in sabzibagh being raided by it in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply