نیم فوجی دستوں کے سابق ملازمین پارلیمنٹ کا گھیراؤ کریں گے

نئی دہلی: نیم فوجی فورسز کے ہزاروں ریٹائرڈ ملازمین اپنے مطالبات پر زور دینے کے لئے 20 فروری کو یہاں جنتر منتر پر دھرنا و مظاہرہ کرنے کے بعد پارلیمنٹ کا گھیراو کریں گے۔ فورس کے ایسوسی ایشن کے کنفیڈریشن کے سکریٹری جنرل رنبیر سنگھ نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ نیم فوجی دستوں کے ملازمین کافی عرصے سے فوج کی طرح ہی ون رینک ون پنشن اور دیگر سہولیات،شہید کا درجہ دینے اور پرانی پنشن سے متعلق منصوبوں کو بحال کرنے کا حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں لیکن ابھی تک اس سلسلے میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔
اس لیے اپنے مطالبات پر زور دینے کے لئے فورسز کے ہزاروں ریٹائرڈ ملازمین 20 فروری کو جنتر منتر پر دھرنا دیں گے اور پارلیمنٹ کا گھیراو کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ساتویں تنخواہ کمیشن میں نیم فوجی دستوں کے عملے کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا اور ان کی تنخواہ ایک چپراسی کے برابر کر دی گئی نیز انہیں سویلین کا درجہ دے دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی 2004 سے جوانوں کی پنشن بھیبند کر دی گئی ہے۔ مسٹر سنگھ نے کہا کہ فوجی اسکول کی طرح ہر ریاست میں نیم فوجی اسکول قائم کئے جانے چاہئے تاکہ نیم فوجی فورسز کے جوانوں کے بچے اچھی تعلیم حاصل کر سکیں۔

Title: ex paramilitary staffs to hold a protest march to parliament | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply