معروف سیاسی لیڈر رام نریش یادوانتقال کر گئے

بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق گورنر رام نریش یادو کا آج آبائی ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے ایک ہسپتال میں انتقال ہو گیا۔ راج بھون کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ مسٹر یادو کا لکھنؤ کے ایک ہسپتال میں علاج چل رہا تھا۔
صبح تقریبا نو بجے انہوں نے آخری سانس لی۔ وہ 89 سال کے تھے۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی کے عہدے سمیت کئی اہم ذمہ داری سنبھال چکے مسٹر یادو کچھ وقت پہلے ہی مدھیہ پردیش کے گورنر کے طور پر پانچ سال کی مدت مکمل کر کے یہاں سے لکھنؤ کے لئے روانہ ہوئے تھے۔ مدھیہ پردیش کے گورنر او پی کوہلی نے مسٹر یادو کے انتقال پررنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
مسٹر کوہلی نے اپنےتعزیتی پیغام میں مسٹر یادو کے طویل سیاسی زندگی کے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بڑے پیمانے پر اور سماج کی خدمت میں اپنی زندگی بسر کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ex governor of madhya pradesh ram naresh yadav dies in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply