بینک سے پیسہ نکالنے کی قطار میں کھڑے سابق فوجی کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

بھنڈ:مدھیہ پردیش کے شہر بھنڈ میں بینک سے پیسہ نکالنے کے لیے آنے والے ایک ریٹائیرڈ فوجی کی آج دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کے کوپ تھانہ علاقے کے گڈھا کے رہنے والے70سالہ بابورام بالمیکی صبح شہر کے کلیکٹریٹ احاطے میں واقع اسٹیٹ بینک آف انڈیا(ایس بی آئی)کی شاخ میں پیسہ نکالنے کےلئے لائن میں کھڑے تھے۔
اچانک وہ بے ہوش ہوکر گرپڑے۔وہاں موجود لوگ انہیں اسپتال لے گئے،وہاں انہیں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔بتایا جارہا ہے کہ وہ گزشتہ تین دنوں سے پیسہ نکالنے کےلئے آرہے تھے۔ 8 نومبر کو 500اور 1000روپے کے نوٹ بند ہونے کے فیصلے کے بعد ملک بھر کے بینکوں سمیت بھنڈ کے بینکوں میں بھی لمبی لمبی لائن لگ رہی ہیں۔یہاں عالم یہ ہے کہ دور دراز کے گاؤں سے پیسہ نکالنے آنے والے لوگ رات کو بینک کی شاخ کے پاس ہی سوجاتے ہیں اور صبح پیسہ نکالنے کےلئے لائن میں لگ جاتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ex army man dies of heart attack in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply