لالو پرساد یادو نے ای وی ایم کے ساتھ چھیڑچھاڑ کو ملک کے لیے خطرناک قرار دیا

پٹنہ:راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے آج کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ساتھ کی گئی چھیڑچھاڑ بہت ہی خطرناک اسکینڈل ہے۔سپریم کورٹ کے ان کے متعلق کئے گئے فیصلے کے بعد سے خاموشی اختیار کرنے والے مسٹر یادو نے یہاں پہلی بار صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ای وی ایم کے ساتھ چھیڑچھاڑ کو بے نقاب کر دیا ہے۔ ای وی ایم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بہت ہی خطرناک اسکینڈل ہے
۔ آر جے ڈی صدر نے کہا کہ 12 مئی کو الیکشن کمیشن نے تمام جماعتوں کی میٹنگ بلائی ہے۔ ان کی پارٹی کی جانب سے اس اجلاس میں قومی ترجمان منوج جھا شامل ہوں گے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی کے ان پر لگائے جا رہے الزام کے سلسلے میں پوچھے گئے ایک اور سوال پر کہا کہ مسٹر مودی کیا بول رہے ہیں وہی جانیں۔

Title: evm tampering is dangerous says laloo prasad | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply