وزیر اعظم مودی نے ایٹہ سڑک حادثہ ہلاک شدگان کو دو لاکھ رپے معاوضہ کا اعلان کیا

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اترپردیس کے ایٹہ ضلع میں آج ایک ٹرک کے پلٹنے سے اس میں سوار چودہ باراتیوں کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حادثہ میں 23افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مرکزی حکومت نے حادثہ میں ہلاک ہونے والے افراد کے رشتہ داروں کو دو دو لاکھ روپے کی رقم دینے کااعلان کیا ہے۔ ٹرک میں باراتی سوار تھے اور وہ ضلع کے سرائے نیم پر بے قابو ہوکر پلٹ گیا۔
ا س میں سوار چودہ لوگوں کی موت ہوگئی جب کہ28دیگر زخمی ہوگئے۔ مسٹر مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایٹہ حادثہ میں مارے گئے لوگوں کے رشتہ داروں کے تئیں میں انتہائی دلی جذبات کا اظہار کرتا ہوں۔ میں حادثہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کرتا ہوں۔،‘ انہوں نے سنگین طور پر زخمیوں کو بھی پچاس پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Etah bus tragedy pm modi announces ex gratia of rs 2 lakhs in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply