پاکستان دہشت گرد گروپوں کی لگام کسنے کے لیے سخت تر اقدامات کرے:امریکہ

نئی دہلی:ہندوستان کے دورے پر جمعرات کو قومی دارالخلافہ پہنچنے والی امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے ، جو امریکی وزارت خارجہ میں جنوب ایشیائی امورر کی انچارج ہیں  نے کہا ہے کہ امریکہ حکومت پاکستان کو تلقین کر رہا ہے کہ وہ دہشت گردتنظیموں اور بیرون ملک سرگرم انکے دہشت گرد گروپوں پر مزید دباؤ بڑھانے کے لیے مزید اقدامات کرے۔

ایلس نے مزید کہا کہ امریکہ پاکستان سے چاہتا ہے کہ وہ اس امر کو بھی یقینی بنائے کہ دہشت گرد گروپوں کو پاکستان مزید سخت اقدامات کرے جس سے کہ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لایا جاسکے ۔اور اگر وہ مذاکرات پر آمادہ نہیں ہوتے ہیں تو انہیں پاکستان میں محفوظ ٹھکانوں -میں بے فکری کے ساتھ رہنے دینے کے بجائے ملک بدر کر کے افغانستان واپس بھیج دیا جائے۔

ایلس 27-28اگست کو ہنوئی میں رام مادھو کے انڈیا فاؤنڈیشن کے زیر اہتماماینڈین اوشئین کانفرنس میں بھی شرکت کریں گی۔ اس کانفرنس میں وزیر خارجہ سشما سوراج بھی شرکت کریں گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ensure terrorists dont get haven us tells pakistan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply