پرانے نوٹوںکو قانونی شکل دینے کے لیے جو مراعات دی گئی تھیں اب مکمل طور پر ختم کر دی گئیں: وزیر مالیات جیٹ لی

نئی دہلی: وزیر مالیات ارون جیٹلی نے نوٹ بند کرنے کے اقدام سے پہلے مکمل تیاری نہیں کئے جانے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیاری مکمل تھی اور ریزرو بینک ایک سطح تک ہر روز نوٹ جاری کر رہا ہے۔ مسٹر ارون جیٹلی نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ نوٹوں کی کوئی کمی نہیں ہے اور اب بھی ریزرو بینک کے پاس نوٹوں کا کافی ذخیرہ ہے۔ 100 روپے اور اس سے چھوٹے نوٹوں کا چلن بڑھ گیا ہے اور اب یہ نظام میں ہیں اور زیر گردش ہیں۔
500 اور ایک ہزار روپے کے پرانے نوٹوں کو جمع کرانے کی حد مقرر کیے جانے اور 5000 ہزار روپے سے زیادہ کے پرانے نوٹ جمع کرائے جانے پر افسران کے ذریعہ پوچھ گچھ کرنے کے حوالے سے استفسار کیے جانے پر وزیر خزانہ نے کہا کہ پرانے نوٹوں کے استعمال کے لئے کچھ چھوٹ دی گئی تھی اور اب تمام طرح کی چھوٹ ختم ہو گئی ہے۔ اس کے پیش نظر اب جن کے پاس پرانے نوٹ ہیں انہیں ایک ہی بار میں جمع کرانے کے لئے کہا گیا ہے تاکہ ایک ہی شخص بار بار قطار میں نہ لگے۔
بینک ملازمین کی ساز باز سے تھوک میں پرانے نوٹ تبدیل کرنے کے معاملات روشنی میں آنے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ بینکوں کے ملازمین نے بہت اچھا کام کیا ہے لیکن ان میں کچھ غلط کام کرنے والے بھی ہیں۔ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ ای ڈی مرکزی تفتیشی بیورو اور دوسری ایجنسیاں کام کر رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بینک اپنے طور پر بھی کارروائی کر رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Enough currency with rbi to last beyond december 30 arun jaitley in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply