انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے انٹر پول سے وجے مالیہ کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے کہا

نئی دہلی: ملک کے مختلف بینکوں سے نو ہزار کروڑ روپے کا قرض لے کر یو کے چمپت ہوجانے والے شراب کے بیوپاری اور کنگ فشر ایرلائنزکے بانی و مالک وجے مالیہ پر مقدمہ چلانے کے لیے انہیں ہندوستان واپس لانے کی کارروائی شروع کرتے ہوئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے انٹر پول سے کہا ہے کہ وہ ریڈ کارنر نوٹس جاری کرے جو کہ انٹرنیشنل وارنٹ کے مساوی ہے۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے یہ کارروائی برطانیہ سے یہ جواب ملنے کے بعد کی ہے کہ برطانوی قاعدے قوانین کے تحت وجے مالیہ کو ملک بدر نہیں کیا جا سکتا۔ ہاں اگر ان کی حوالگی کے لیے باقاعدہ درخواست دی جائے گی تو ان کی یو کے سے بے دخلی میں مدد کی جا سکتی ہے۔ وجے مالیہ ، جن کا گذشتہ ماہ پاسپورٹ منسوخ کر دیا گیا تھا،اربوں روپے کے قرضوںکی عدم ادائیگی کے پیش نظر حکومت ہند کو مطلوب ہیں۔حکومت ہند نے یوکے کی حکومت سے باقاعدہ درخواست کی تھی کہ وہ مالیہ کو ملک بدر کردے جو کہ حوالگی کے عمل سے زیادہ تیز اور آسان کارروائی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: enforcement directorate asks interpol to issue red corner notice against vijay mallya in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply