دہلی میں چار خونخوار غنڈے پولس کے ساتھ مسلح تصادم میں مارے گئے،6پولس اہلکار بھی زخمی

نئی دہلی:قومی دارالخلافہ میں پولس اور راجیش بھارتی گینگ کے درمیان سنیچر کی صبح زبردست مسلح تصادم میں چار غنڈے ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ نصف گھنٹے تک ہوئے فائرنگ کے تبادلہ میں جس میں تقریباً50راؤنڈ فائرنگ ہوئی، چھ پولس اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔

دہلی مپولس کو خبر ملی تھی کہ راجیش بھارتی اپنے گروہ کے ساتھ جنوبی دہلی کے چھترپور علاقہ میں کوئی واردات انجام دینے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ پولس نے فوری طور پر کارروائی کرتےہوئے انہیں پکڑنے کے لیے جال بچھایا ۔

جیسے ہی گینگ کے لوگوں نے پولس کو دیکھا فائرنگ شروع کر دی۔پولس نےجوابی کارروائی کی جس میں نہایت مطلوب غنڈہ راجیش بھارتی اور گروہ کے پانچ دیگر غنڈوں کو پولس کی گولیاں لگیں۔جن میں سے گینگ کے سرغنہ راجیش سمیت چار غنڈوںنے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

ہلاک شدگان میں سے راجیش کے علاوہ دیگر دو کی شناخت سنجیو ودروہی اور امیش کے طور پر کی گئی ہے۔اگرچہ غیر سرکاری ذرائع کے مطابق کئی پولس اہلکاروں کے زخمی ہونےکا خدشہ ہے لیکن پولس محکمہ صرف6پولس جوانوں کے زخمی ہونے کی اطلاع دے رہا ہے۔

ہریانہ کے جیند کے رہائشی راجیش کے خلاف دہلی و کئی دیگر ریاستوں میں دفعہ302اوردفعہ307جسی خطرناک دفعا ت لے تحت معاملات درج تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Encounter in south delhi gangster rajesh bharti 3 criminals killed by police in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment