گلبرگ سوسائٹی خونریزی کیس میں 11کو تاحیات اورباقیوں کو سات تا دس سال کی قید

احمد آباد: گجرات فسادات کے دوران گلبرگ سوسائٹی کو معاشرہ کی تاریخ کا تاریک ترین دن قرار دیتے ہوئے اسپیشل ایس آئی ٹی جج پی بی ڈیسائی نے ان ہلاکتوں کے مجرم قرار دیے گئے24افراد میں سے11کو عمر قید کی سزا سنائی جبکہ ایک قصور وار کو دس سال کی اور باقی 12کو سات سال کے لیے جیل بھیج دیا۔
عدالت نے یہ کہتے ہوئے کہ اگر تمام پہلوو¿ں کا احاطہ کیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ ان لوگوں کا ماضی مجرمانہ نہیں رہا ہے مجرموں کو پھانسی دینے کا مطالبہ مسترد کردیا۔ عدالت نے کہا کہ یہ کیس سزائے موت دیے جانے کا متقاضی نہیں ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان مجرموں نے ضمانت پر رہاکیے جانے کی مدت کے دوران کوئی جرم نہیں کیا۔ تاہم جسٹس ڈیسائی نے کہا کہ عمر قید کی سزا پانے والے اپنی موت تک جیل میں بند رہیں گے۔الا یہ کہ حکومت ہی ان کی سزا میں نرمی کر دے۔
لیکن اس کو روکنے کے لیے عدالت نے حکومت کو تلقین کی کہ وہ اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے 14سال کی قید پوری ہوجانے کے بعد بھی ان مجرموں سے کوئی نرمی نہ برتے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Elven get life term in gulberg society massacre case in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply