مودی حکومت ملک میں امن وچین کے لیے پاک مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کرے:بابا رام دیو

ہردوار:یوگ گرو بابا رام دیو نے جموں کشمیر کے اڑی میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہند کو پاک مقبوضہ کشمیر (پی او کے) میں دہشت گردوں کے اڈوں پر حملہ کرکے اسے تباہ کر دینا چاہیے۔
بابا رام دیو نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ زبانی جنگ سے کچھ نہیں ہوگا، اب دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دینا چاہئے۔انہوں نے کہا، ’جنگ کوئی حل نہیں ہیں لیکن ہمیں کوئی ٹھوس اور سخت فیصلہ ضرور کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سے لوگوں کو کافی توقعات ہیں۔ اگر اب کچھ نہیں کیا گیا تو لوگوں میں کافی مایوس ہوگی اور حکومت کے تئیں بھی عدم اطمینان پیدا ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پڑوسی کے ساتھ بات چیت اور سفارتی کارروائی کے ساتھ ساتھ اب دہشت گردوں کی پناہ گاہ پاکستان کو سخت جواب دینے کا وقت آ گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eliminate terror camps in pok to achieve peace in country says baba in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply