آسام میں پولس فائرنگ کے دوران مظاہرین پر ہائی وولٹیج تار گرنے سے11ہلاک

گوہاٹی:آسام کے تن سکیا ضلع میں پولس فائرنگ کے دوران ایک ہائی وولٹیج تار لوگوں پر گر گیا جس کی زد میں آکر کم از کم11افراد ہلاک اور20دیگر زخمی ہو گئے ۔ پولس سے موصول اطلاع کے مطابق لاٹھی بلموں سے لیس لوگوں نے تھانے پر دھاوا بول دیا اور وہاں توڑ پھوڑ شروع کر دی ۔ تشدد پر آمادہ ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے پولس نے ہوا ئی فائرنگ کی ۔جس میں کچھ گولیاں اوپر سے گذر رہے ہائی ٹینشن تار سے ٹکرائیں جس سے وہ ٹوٹ کر لٹک گئے اور نیچے مظاہرہ کر رہے کئی افراد ان تاروں کی زد میں آگئے۔ اس حادثہ میں9افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک تن سکیا اسپتال میں دم توڑ گیا۔
علاقہ کے افسران بالا نیم فوجی دستے اور ایڈیشنل پولس فورس کے ساتھ جائے وقوعہ پہنچ گئے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اس واردات پر دکھ کا اظہار کیا اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے مناسب قدم اٹھانے کہا۔وزیر اعظم کے دفتر نے ٹوئیٹ کیا”وزیر اعظم نریندر مودی نے آسام کے تن سکیا ضلع میں بجلی کا تار گرنے سے لوگوں کی موت پر گہرے رنج کا اظہار کیا۔ پی ایم او نے ایک اور ٹوئیٹ میں کہا کہ وزیر اعظم نے زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ وزیر اعظم نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے بھی بات کی۔وزیر داخلہ نے فوراً ہی حکومت آسام سے رابطہ کیا اور اس ضمن میں مناسب قدم اٹھانے کے لیے کہا۔
پولس ذرائع کے مطابق جن مظاہرین پر ہوائی فائرنگ کے دوران تار گرا وہ دوہرے قتل کے ایک معاملہ میں تین روز پہلے گرفتار دو افراد کو ان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے تاکہ وہ موقع پر ہی ان کا تیا پانچہ کر سکیں ۔ واقعہ یوں بتایا جاتا ہے کہ تین روز پہلے ایک ہی کنبہ کے تین افراد باپ بیٹے اور بہو کو اغوا کر لیاگیا تھا ۔لیکن بیٹا تو کسی طرح فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا لیکن بعد میں سسر اور بہو کی لاش ملی۔ اس معاملہ میں 5افراد کو گرفتار کر لیا گیاہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eleven killed in tinsukia as high voltage wire falls on mob during police firing in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply