گجرات میں ڈھائی کروڑ روپے مالیت کے پرانے ہزار پانچ سو کے نوٹوں کے ساتھ 11 گرفتار

احمد آباد:گجرات میں احمد آباد شہر کے وستراپور علاقے میں آج الگ الگ مقامات سے ڈھائی کروڑ روپے سے زیادہ کے پرانے نوٹ ضبط کرکے گیارہ لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس ذرائع نے یواین آئی کو بتایا کہ صبح خفیہ اطلاع کی بنیاد پر تھلتیج چار راستہ کے نزدیک تین کاروں کی تلاشی کے دوران 500اور 1000روپے کے دو کروڑ 37لاکھ 50ہزار روپے کے پرانے نوٹ ضبط کئے گئے اور اس سلسلے میں سات افراد کو گرفتارکیا گیا۔
وہیں ایک دیگرواقعہ میں سرکاری وساہت روڈ سے 500اور1000کے بیس لاکھ روپے کے پرانے نوٹ ضبط کرکے چار افراد کو گرفتار کیا گیا۔پولیس معاملہ درج کرکے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eleven arrested with banned notes of 2 5 crore in ahmadabad in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply