مدھیہ پردیش میں جناح کی تصویروالے طلائی سکے اسکیم میں دینے والا الیکٹرانک شور وم کا مالک گرفتار

اجین:مدھیہ پردیش کے اجین میں ایک دکاندار کی طرف سے گاہکوں کو لبھانے کے لیے پاکستان کے بانی محمد علی جناح کی تصویر والے سونے کے سکے تحفے میں دینے کے اشتہارات کے معاملے میں مادھونگر پولیس نے کیس درج کر لیا۔ اس دکاندار نے جو الیکٹرانک سامان فروخت کرتا ہے، صارفین کو راغب کرنے کے لئے پرکشش تحفے کی اسکیم والا اشتہار جاری کیا تھا۔
اس میں کئی قسم کے تحفہ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔اسی اشتہار میں سونے کے سکوں میں پاکستان کے پہلے گورنر جنرل محمد علی جناح کی تصویر چھپی ہے۔ سورنم بھارت منچ کے کارکنوں نے جناح والے سکے تحفے میں دینے کی اسکیم کی مخالفت کرتے ہوئے کل ضلع انتظامیہ کے حکام سے مل کر دکاندار کے خلاف پولیس میں کیس درج کرنے کی مانگ کی تھی۔ مادھونگر پولیس نے آج اس معاملے میں دکاندار پرنب شرما کے خلاف کیس درج کر لیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Electronics showroom owner booked for publishing jinnahs photo in ujjain in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply