گجرات، بنگال ومدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا کی10سیٹوں کے لئے انتخابات 8اگست کو

نئی دہلی:گجرات اور مغربی بنگال سے راجیہ سبھا کی نو سیٹوں کے لئے دو سالہ الیکشن آٹھ اگست کو ہوں گے۔اسی کے ساتھ مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا کے رکن رہے انل مادھو دوے کے گذشتہ دنوں انتقال سے خالی ہوئی سیٹ کے لئے بھی ضمنی الیکشن کرایا جائے گا۔ سابق مرکزی وزیر ماحولیات مسٹر مادھوکا انتقال گذشتہ اٹھارہ مئی کو ہوگیا تھا۔ ان کی مدت رکنیت 29جون 2022 تک تھی۔ ایوان بالا کی نو سیٹوں میں چھ مغربی بنگال کی اور تین گجرات کی ہیں۔
گجرات سے بی جے پی کی رکن اسمرتی ایرانی، دلیپ بھائی شیو شنکر بھائی اور کانگریس کے احمد پٹیل کی مدت رکنیت 18 اگست کو ختم ہورہی ہے۔ مغربی بنگال سے ترنمول کانگریس کے چار اراکین ڈیرک او برائن، سکھیندو شیکھر ، رائے ڈولا سین اور ڈی بندوپادھیائے اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے ایوان میں لیڈر سیتا رام یچوری اور پردیپ بھٹاچاریہ کی مدت بھی 18 اگست کو ختم ہورہی ہے۔ ان سیٹوں کے الیکشن کے لئے نوٹیفکیشن 21جولائی کو جاری ہوگی اور نامزدگی کی آخری تاریخ 28جولائی ہے۔ کاغذات کی جانچ 29جولائی اور نام واپس لینے کی آخری تاریخ 31جولائی ہوگی۔ پولنگ 8اگست کو نو بجے سے چار بجے اور ووٹوں کی گنتی اسی دن ہوگی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Elections for 10 rajya sabha seats in gujarat west bengal mp to be held on 8 august in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply