نوٹوں کی منسوخی اور بدعنوانی کے خاتمہ کی مہم میں عوام میرا ساتھ دیں: وزیر اعظم

بھٹنڈا (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ بدعنوانی کے خلاف شروع کی گئی نوٹوں کی منسوخی کی مہم سے ملک کے عوام کو ابھی بھلے ہی تکلیف ہو رہی ہے لیکن اسے جلد ہی اس کا فائدہ بھی نظر آئیگا۔
مسٹر مودی نے یہاں سخت سیکورٹی کے درمیان آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی بنیاد رکھنے کے بعد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے عوام سے اس مہم میں ان کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی اور کالے دھن کے ذریعے متوسط طبقہ اور غریبوں کو لوٹا گیا اور ان کا استحصال کیا گیا۔ غریبوں کو ان کے حق سے محروم رکھا گیا۔ بلیک مارکیٹ معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ گئی۔
انہوں نے کہا، “ملک کے عوام کو اس مہم سے تکلیف ہو رہی ہے لیکن صرف وہ میرے اس اچھے کام کے ساتھ کھڑے رہے۔ میرا تو عام لوگوں اور کسانوں کی بھلائی سے ہی سروکار ہے۔ پنجاب کے الیکشن کے تعلق سے میں یہاں نہیں آیا ہوں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Elections dont matter to mepm in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply