وزیر دفاع نے الیکشن نتائج کو بی جے پی کی غیر معمولی کامیابی بتایا

نئی دہلی: وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے گجرات اور ہماچل پردیش میں انتخابی نتائج کوبھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بلا شبہ ایک غیر معمولی کامیابی سے تعبیر کیا۔
انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بوتھ لیول سے وزیر اعظم نریندر مودی تک یہ سبھی کی جیت ہے۔ کیونکہ ووٹرز جانتے ہیں کہ کون ان کی نیا پار لگا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آخر کار سب کا ساتھ سب کا وکاس کی ہی جیت ہوئی۔
نرملا کا یہ بیان ان رجحانات کے بعد آیا ہے کہ گجرات میں بی جے پی کا اقتدار پر قابض رہنا اور کانگریس کا ایک بار پھر دوسری پوزیشن پرہی رہنایقینی ہو گیا ہے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Election results undoubtedly major victory for bjp defence minister nirmala sitharaman in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply