الیکشن کمیشن نے صدارتی عہدے کے انتخابات کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

نئی دہلی:صدارتی انتخابات کے لئے آج الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دی اور اس کے ساتھ ہی انتخابات کا عمل باضابطہ طور پر شروع ہو گیا۔ صدر کے انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن کی طرف سے مقرر الیکشن افسر اور لوک سبھا کے سکریٹری جنرل انوپ مشرا کی جانب سے امیدواروں کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے لئے عوامی نوٹس بھی جاری کر دی گئی۔ موجودہ صدر کی مدت 24 جولائی کو ختم ہو رہی ہے اور یہ صدر کے لیے پندرہویں انتخابات ہوں گے۔
صدارتی انتخاب 17 جولائی کو ہوگا۔ امیدوار یا ان کے لئے تجویز پیش کرنے والے پارلیمنٹ ہاؤس میں لوک سبھا سکریٹریٹ میں کمرہ نمبر 18 میں کاغذات نامزدگی اسسٹنٹ الیکشن افسر رویندر گیرک میلا (جوائنٹ سکریٹری، لوک سبھا سکریٹریٹ) اور ونے کمار موہن (ڈائریکٹر لوک سبھا سکریٹریٹ) کے سامنے 28 جون تک عام تعطیل کے سوا کسی بھی دن صبح 11 سے شام تین بجے کے درمیان داخل کر سکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ 29 جون کو ہوگی۔ ہر کاغذات نامزدگی کے ساتھ امیدوار کو ووٹر لسٹ میں درج اپنے نام کے مستند کاپی بھی پیش کرنی ہوگی اور پندرہ ہزار روپے ضمانت کی رقم جمع کرنی ہوگی۔
اگر یہ رقم پہلے ہی ریزرو بینک آف انڈیا یا سرکاری فنڈ میں جمع کر دی گئی ہو تو کاغذات نامزدگی داخل کرتے وقت اس کا ایک سرٹیفکیٹ بھی الیکشن افسر کے سامنے پیش کرنا ہوگا۔ کاغذات نامزدگی کمرہ نمبر 18 سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ کوئی امیدوار اگر اپنا نام واپس لینا چاہتا ہے تو اسے خود یا اس کے لئے تجویز پیش کرنے والے کو تحریری طور پر اس کی اطلاع یکم جولائی شام تین بجے سے قبل دینی ہوگی۔ پولنگ 17 جولائی کو صبح 10 سے شام پانچ بجے کے درمیان ہوگی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Election commission issues notification for presidents election in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply