الیکشن کمیشن نے عام آدمی پارٹی کے21اراکین اسمبلی کو 4روز کی مہلت دی

نئی دہلی:الیکشن کمیشن نے منفعت بخش عہدہ کے حوالے سے عام آدمی پارٹی کے 21 ممبران اسمبلی کو معمولی راحت دیتے ہوئے انہیں 17 اکتوبر تک اپنا جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ الیکشن کمیشن نے 21 ارکان اسمبلی سے کہا ہے کہ وہ 17 اکتوبر تک تحریری طور پر وضاحت کریں کہ کیوں نہ انہیں دہلی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دے دیا جائے۔
کمیشن نے درخواست گزارپرشانت پٹیل سے بھی اس معاملے میں 21 اکتوبر تک اپنا جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔ اس سے پہلے عام آدمی پارٹی کے ممبران اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر جواب داخل کرنے کے لئے مزید مہلت مانگی تھی۔ اس کے بعد کمیشن نے پیر کو 21 ممبران اسمبلی کو نوٹس بھیج کر اپنا موقف رکھنے کے لئے 17 اکتوبر تک کا وقت دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے صاف کہا ہے کہ اب اگر 21 ممبران اسمبلی نے مقررہ وقت پر جواب نہیں دیا تو ان کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Election commission gives 21 aap mlas till oct 17 to file replies in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply