الیکشن کمیشن نے بی جے پی کو’پپو‘ کے بجائے ”یوراج “لفظ استعمال کرنے کی اجازت دے دی

احمد آباد: الیکشن کمیشن کی میڈیا کمیٹی نے گجرات اسمبلی انتخابات کے دوران بی جے پی کو اپنے اشتہارات میں لفظ ”پپو“ استعمال کرنے سے منع کرنے بعد لفظ ”یوراج “(شہزادہ) استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔
یہ لفظ ’یوراج ‘ بھی ”پپو“کی مانند بظاہر کانگریس نائب صدرراہل گاندھی کے لیے ہی استعمال کیا جارہا ہے۔ گجرات بی جے پی نے الیکشن کمیشن سے منظوری ملنے کے بعد فیس بک صفحہ پر کل پوسٹ کیے گئے اپنے تازہ ترین اشتہار میں راہل کو نشانہ بناتے ہوئے ”یوراج“ لفظ استعمال کیا تھا۔اس اشتہار کے ویڈیو میں ایک پنساری کی دکان کا نقشہ کھینچا گیا ہے۔
ایک آواشز آتی ہے سر ،سر ! جس پر دکان دار کا نوکر کہتا ہے ”یوراج آگئے“۔ جس پر دکاندار کہتا ہے کہ وہ اسے اناج تو دے گا لیکن انہیں ووٹ نہیں دے گا کیونکہ کانگریس کے دور میں فسادات کے دوران میری دکان جلادی گئی تھی۔پھر دکاندار کی بیوی کہتی ہے بھئی میں تو صرف پردھان منتری نریندر مودی کو ہی ووٹ دوں گی۔

Title: election commission clears gujarat bjp advertisement targetting rahul gandhi with word yuvraj | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply