الیکشن کمیشن نے الیکٹرنک ووٹنگ مشین تنازعہ پر آل پارٹی میٹنگ بلا لی

نئی دہلی:الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (EVM) تنازعہ کے مدنظر 12 مئی کو ایک آل پارٹی میٹنگ بلائی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پچھلے دنوں ہوئے اسمبلی انتخابات اور دہلی میونسپل کارپوریشن کے چناؤ میں میٹنگ مشین میں گڑبڑی کے الزامات کے مدنظر کمیشن نے یہ میٹنگ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اترپردیش اسمبلی اور پنجاب اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سربراہ مایاوتی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروندکیجریوال نے ای وی ایم میں گڑبڑی کی شکایت کرتے ہوئے بیلٹ پیپر کے ذریعہ الیکشن کرانے کی مانگ کی تھی۔ کانگریس نے بھی اس معاملہ میں جانچ کی مانگ کی تھی۔
اس کے بعد پورے ملک میں ای وی ایم کو لے کر قومی بحث چھڑگئی۔ الیکشن کمیشن نے وضاحت کی کہ ووٹنگ مشینوں میں کسی طرح کی کوئی چھیڑچھاڑ نہیں کی جاسکتی ہے۔

Title: election commission calls all party meeting on may 12 | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply