بی جے پی انتخابی اشتہارات میں”پپو“ لفظ استعمال نہ کرے:الیکشن کمیشن

گاندھی نگر: الیکشن کمیشن نے گجرات میں حکمراں بی جے پی سے کہا ہے کہ وہ اپنے انتخابی ا شتہاروں سے لفظ ”پپو“ جو بظاہر کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کے لیے استعمال کیا گیا ہے،حذف کر دے۔
بتایا جاتا ہے کہ بی جے پی سے کہا گیا ہے کہ یہ لفظ ”اہانت آمیز “ہے جبکہ بی جے پی کا اصرار ہے کہ اس نے اس لفظ کو کسی فرد کے لیے استعمال نہیں کیا ہے۔”پپو“ وہ نام ہے جسے بی جے پی کے حامی سوشل میڈیا پر راہل گاندھی کا مذاق اڑانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
اس سے قبل اس سال کانگریس سے منحرف ہونے والے ایک لیڈر نے اس لفظکا استعمال کیا تھا جو عام طور پر ”احمق یا اناڑی“ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق بی جے پی نے31اکتوبر کو پنساری کے عنوان سے اپنے انتخابی اشتہار کا مواد منظوری کے لیے ریاستی الیکشن کمیشن کی میڈیا کمیٹی کو بھیجا تھا۔ان میں ایک اشتہار میں ”پپو“ لفظ کا استعمال کیا گیا تھا ۔اور اس نام کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ وہ ایک پنساری کی دکان پر جاتا ہے ۔وہاں دکان کے ملازموں میں سے ایک یہ کہتا ہے”بابو جی پپو بھائی آئے لگتے ہیں“۔

Title: election commission bars gujarat bjp from using pappu in poll ad in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply