تمل ناڈو و بنگال سمیت پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

نئی دہلی: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج (جمعہ) کی سہ پہر پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مکمل پروگرام کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے سہ پہر میں ایک پریس کانفرنس میں چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی نے اعلان کیا کہ کمیشن نے آسام، مغربی بنگال، تمل ناڈو، پانڈیچری اور کیرل میں4اپریل سے16مئی کے درمیان اسمبلی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیاہے۔ان پانچوں اسمبلیوں کی میعاد اپریل اور مئی میں ختم ہو گی۔انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ عمل میں آگیا اور حکومت اس دوران نہ تو کسی اسکیم کا اعلان کر سکتی ہے اور نہ ہی کسی مکمل پراجکٹ کا افتتاح کر سکتی ہے۔آسام میں دو مرحلوں میں 4اور11اپریل کو ، مغربی بنگال میں 6مرحلوں میں 30,25,21,17,11,4 اپریل کو اور کیرل ، تمل ناڈو اور پانڈیچری میں ایک ہی مرحلہ میں 16مئی کو انتخابات کرادیے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 19مئی کو ہوگی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Election commission announces dates for assembly polls in 5 states in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply