تمل ناڈو کے ایک سنیما ہال میں قومی ترانہ کے دوران کھڑے نہ ہونے پر مارپیٹ، تین گرفتار

چنئی:تمل ناڈو کے دارالحکومت چنئی کے ایک سنیما ہال میں قومی ترانہ کے دوران کھڑے نہ ہونے پر پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے لیا۔ ان میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ میڈیا خبروں کے مطابق یہ واقعہ چنئی کے پلاجو سنیما ہال میں چل رہے بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے دوران پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق بدھ کو ایک بلغارین فلم کی اسکریننگ کے دوران ایک اسکول ٹیچر سمیت تین افراد قومی ترانہ کے وقت کھڑے نہیں ہوئے اس پر اسکریننگ کے منتظمین اور کچھ دوسرے لوگوں نے ناراضگی ظاہر کی اور انہیں باہر جانے کے لئے کہا گیا۔
لیکن، جب یہ لوگ باہر نہیں گئے تو کچھ لوگوں نے ان کے ساتھ ہاتھاپائی کی۔ فلم فیسٹول کے ڈائریکٹر ای تھنگراج نے کہا کہ تھیٹر کے لوگ تینوں لوگوں کو لے کر پولیس تھانے گئے۔انہوں نے کہا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ ناظرین کے دو دھڑوں کے درمیان گرما گرمی ہوئی تھی۔ گرفتار کئے گئے لوگوں میں قانون کی طالبہ شریلا، ان کی ماں اور کیرالہ کے ونود شامل ہیں۔
گزشتہ سال 30 نومبر کو سپریم کورٹ کی طرف سے سینما گھروں میں فلم سے پہلے قومی ترانہ بجانا لازمی کئے جانے کے بعد سے چنئی میں اس طرح کایہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ 11 دسمبر کو چنئی کے ہی کاسی سنیما گھر میں قومی ترانہ کے دوران کھڑے نہ ہونے پر کچھ لوگوں کے ساتھ مارپیٹ کی گئی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Elderly woman among three harassed in chennai for not standing up while the anthem played in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply