پانڈیچری میں فرانسیسی ضعیفہ گھر میں مردہ پائی گئی

پوڈوچیری:ایک ضعیف فرانسیسی خاتون کی لاش اس کے گھر میں چھت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ 79سالہ کرشنا وینی کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ وہ اپنے مکان میں تنہا رہتی تھی۔ اس کا ایک بیٹا فرانس میں ہے جبکہ دوسرا بیٹا اور ایک بیٹی اسی گاوں میں رہتے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ صبح جب اس کے نوکر نے دروازہ کھٹکھٹایا تو کوئی جواب نہیں آیا۔ اس خاتون کے رشتہ داروں کو اطلاع کرنے پر دروازہ توڑا گیا اور خاتون کی لاش چھت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون کا زیور غائب ہے۔ پولیس اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔

Title: elderly french woman found dead in her puducherry home | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply