اترپردیش کے ایٹہ میں8سالہ بچی کا ریپ و قتل، ملزم گرفتار

لکھنؤ: اترپردیش کے ایٹہ ضلع کے سیتل پور گاؤں میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کرنے اپنے والدین کے ساتھ آئی ایک 8سالہ بچی سے جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے کی واردات ہوئی ہے۔
سینیئر پولس سپرنٹنڈنٹ اکھلیش کمار چورسیہ کے مطابق رات تقریباً ڈیڑھ بجے شادی والے گھر میں دولہن کی” دروازہ روکائی“ کی رسم چل رہی تھی اور ساتھ ہی ڈی جے بھی بہت تیز آواز میں چل رہا تھا۔کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی ۔
اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سونو نام کے ایک نوجوان نے موقع دیکھ کراس بچی کو اٹھالیا اور قریب ہی ایک زیر تعمیر مکان میں لے گیا اور اس سے ریپ کیا اور پھر گلا دبا کر ہلاک کر دیا۔
بچی کی چیخیں تیز آواز سے بج رہی موسیقی میں کسی کو سنائی تک نہیں دی۔ جب ڈھونڈ ے جانے کے باوجود بچی کہیں نہیں ملی تو پولس میں رپورٹ کی گئی ۔اور پولس کی مدد سے بچی مردہ حالت میں اس مکان میںپڑی ملی۔ سونو کوپولس نے موقع واردات سے گرفتار کر لیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eight year old raped and murdered in uttar pradeshs etah in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply