تعطیلات منانے مسوری گئے ایک جوڑے کا 8 سالہ بچہ ہوٹل کی کھڑکی سے گر کر ہلاک

دہرہ دون: اترا کھنڈ کے مسوری میں ایک8سالہ بچہ ایک ہوٹل کی کھڑکی سے گر کر ہلاک ہو گیا۔موصول اطلا ع کے مطابق یہ معصوم بچہ اپنے گھر والوں کے ساتھ بغرض تفریح پریم نگر سے مسور ی آیا تھا اور رات دیر گئے کمرے کے اندر کھیلتے ہوئے کھڑکی پر چڑھ گیا ۔

لیکن کھڑکی پر جالی یا گرل نہ ہونے کے باعث وہ50فٹ نیچے گلی میں گر گیا ۔ اس کے والدین اسے لے کرفوراً اسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

یہ خاندان ہفتہ کو اپنے سربراہ جسپریت کی معیت میںمسوری گھومنے آیا تھا اور کلڑی بازار مین واقع میفیلڈ ہوٹل میں کمرہ لیاتھا۔پولس نے ہوٹل کا کمرہ سیل کر دیا ۔اس بچے کے والدین کی تحریری شکایت کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eight year old boy falls from hotel window and dies in mussoorie in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply