کرناٹک سڑک حادثہ میں 8اسکولی بچے ہلاک

ادوپی:کرناٹک کے ضلع ادوپی میں اس وقت 8اسکولی بچے ہلاک ہو گئے جب ان کی اسکول وین ایک بس سے ٹکرا گئی۔یہ حادثہ بنگلورو سے400کلومیٹر کے فاصلہ پرتراسی گاؤں میں منگل کے روز صبح 8بج کر 15منٹ پر پیش آیا۔
ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سات تا 13سال کی عمر کے 16بچے کندا پور میں ڈان باسکو اسکول سے اومنی وین میں اسکول جارہے تھے کہ اسکول سے چند میٹر کی دوری پر ایک چوراہے پر جیسے ہی وین رکی پیچھے سے تیز رفتار سے آنے والی پرائیویٹ بس نے اسے ٹکر مار دی۔
ٹکر اتنی زبردست تھی کہ کار پچک گئی۔ 8بچوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس حادثہ میںڈرائیور کے علاوہ 8بچے زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے ایک بچے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ ڈرائیور اور دیگر سات زخمی بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eight schoolchildren dead 9 others injured in karnataka accident in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply