اترپردیش میں کار مگھئی ندی میں جاگری8ہلاک

غازی پور: اترپردیش میں غازی پور کے نونھرا علاقے میں آج ایک ایس یو وی کافی خستہ حال پل سے مگئی ندی میں جا گری جس میں تین خواتین سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق محمد آباد کے ایک نوجوان کو سانپ نے کاٹ لیا تھا۔کچھ لوگ اسے جھاڑ پھونک کے لئے باراچور مندر لے گئے تھے۔وہاں سے لوٹتے وقت رسول پور بیلوا گاؤں کے قریب کار جب پل سے جو کہ 29ستمبر کو آئے زبردست سیلاب سے بہت کمزور ہو گیا تھا، گذر رہی تھی کہ ندی میں گر گئی اور اس میں سوار آٹھ افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
حالانکہ اس پل کے کمزور ہوجانے کے باعث گاڑیوں کی آمدورفت بند کر دی گئی تھی۔ اور جس وقت ایس یو وی پل کے قریب پہنچی تو مقامی باشندوں سے اس تیز رفتار گاڑی کو روکنے کی کوشش کی لیکن ڈرائیور ان کی وارننگ کو نظر انداز کرتا ہوا گاڑی تیز رفتار سے پل کی طرف لے گیا اور کار حادثہ کا شکار ہو گئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eight persons killed in road mishap in ghazipur district in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply